منگل 14 مئی 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیا ن کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیا ن کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں پر وہ میزبان
ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے
گی۔دنیا نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف مجوزہ
سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے
تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔پہلا میچ 18
دسمبر کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 20 دسمبر کو سیڈن
پارک ہملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری بین الاقوامی ٹی ٹونٹی
میچ 22 دسمبر کو مکلین پارک، نیپئر کے مقام پر کھیلا جائے گا۔اس کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے
درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ
26 سے 30 دسمبر تک ماونٹ مانگنوئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری
ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2021 تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments