اتوار 28 اپریل 2024

ن لیگ آج مانسہرہ میں جلسہ کرے گی

ن لیگ آج مانسہرہ میں جلسہ کرے گی

پاکستان مسلم ليگ ن اجازت نہ ملنے کے باوجود مانسہرہ ميں آج جلسہ منعقد کرے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے منع کرنے کے باوجود مسلم لیگ ن مانسہرہ میں جلسہ کرنے پر ڈٹ گئی ہے۔ جلسے ميں مريم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ليگي رہنما سردار يوسف کا کہنا ہے کہ جلسے میں رکاوٹ پیدا کی گئی تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ مريم نواز نے عوام سے جلسے ميں بھرپور شرکت کی اپيل کی ہے۔

دوسری جانب کرونا پھيلاؤ کے خطرے کو مد نظر نظر رکھتے ہوئے بلوچستان حکومت نے تربت ميں ہونے والے جلسے کو منسوخ کر ديا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان لياقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ وزيراعظم کی زير صدارت ہونے والے اجلاس ميں وزيراعلیٰ بلوچستان نے ہی عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجويز دی تھی

Facebook Comments