ھفتہ 11 مئی 2024

کوئٹہ: 30ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل، 2قیمتی باز برآمد

کوئٹہ: 30ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل، 2قیمتی باز برآمد

کوئٹہ میں کسٹم نے 2 مختلف کارروائیوں میں 30 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور 2 قیمتی باز برآمد کر لیے۔

ترجمان کسٹم کے مطابق میاں غنڈی میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران ایل پی جی گیس ٹینکر کو روک کر تلاشی لی گئی تھی تو اس میں سے 30 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا جو اسمگلنگ کی غرض کے لیے لایا جا رہا تھا۔

کسٹم نے ٹینکر بمعہ ڈیزل تحویل میں لے لیا تاہم مزید کارروائی جاری ہے۔

دوسری کارروائی کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر کی گئی جہاں دبئی سے آنے والی فلائٹ کے ذریعے آنے والے مسافر لال شاہ سے دو قیمتی باز برآمد کر لیے۔ قیمت اڑھائی کروڑ روپے بنتی ہے۔

برآمد کیے گئے بازوں کو محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کر دیا گیا تاہم مزید تحقیقات کی جاری ہیں

Facebook Comments