جمعہ 17 مئی 2024

قومی ٹیم کیساتھ دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی

قومی ٹیم کیساتھ دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی

دھرتی نیوز : کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہو گی جہاں کیوی ٹیم کیساتھ دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

تفصیلات
کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر کو پہلے ٹی20
انٹرنیشنل میچ سے ہو گا اور دوسرا میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا میچ 22 دسمبر کو
کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر
جبکہ دوسرا 3 جنوری کو کھیلا جائے 
گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سب کی سنوں گا لیکن کروں گا
اپنی، سرفراز احمد اور اظہر علی سینئر ہیں جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے
اور مزید سیکھتا رہوں گا، سیریز میں ان دونوں سے مشورہ بھی کروں گا لیکن
فیصلہ میرا اپنا ہو گا، ٹیم میں گروپنگ کی کوئی بات نہیں سب ایک یونٹ ہیں،
تمام کھلاڑی بڑے اچھے ہیں اور اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیا
چیلنج اور ذمہ داری ملی ہے لیکن اس وجہ سے کوئی دباﺅ نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ
میں ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کوشش یہی ہے کہ اچھا
کھیل پیش کروں، بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

Facebook Comments