جمعہ 26 اپریل 2024

یو اے ای کے ویزوں سے متعلق وزیرخارجہ کا اہم بیان

یو اے ای کے ویزوں سے متعلق وزیرخارجہ کا اہم بیان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یواےای حکام نےبتایا ہے جو ویزے جاری ہوچکے ہیں ان پرکوئی پابندی نہیں، دشمن آئےروزکوئی نہ کوئی رخنہ تلاش کرتےہیں تاکہ تعلقات کونقصان پہنچے دوست ممالک کےساتھ تعلقات میں رخنہ ڈالنےوالوں سےخبردار رہنا چاہیے۔

دھرتی نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن والے اپنے مفاد میں ایسی باتیں کر جاتے ہیں جو بھارت کا بیانیہ ہے، دیکھیں اوآئی سی اجلاس ابھی ہوانہیں تھا اور خبریں آئیں کہ ایجنڈے سےکشمیرکو ہٹا دیا گیا بھارت نےاس قسم کی خبریں پھیلائیں جبکہ حقیقت کچھ اورتھی، اوآئی سی کے ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر کاذ کرخاص طور پر موجود تھا۔

وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیل سےمتعلق لوگوں کوگمراہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے وزیراعظم واضح کہہ چکےہیں اسرائیل کوکسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، فلسطین سےمتعلق دفترخارجہ کا واضح مؤقف آچکا ہےلیکن اپوزیشن والےاپنےمفادات کیلئےلوگوں کوگمراہ کررہےہیں اپنے مفاد کیلئے یہ لوگ حکومت کے بجائے ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے متعلق اقوام متحدہ سےکئی بار کہہ چکےہیں سیکریٹری جنرل یواین اورسلامتی کونسل کو13خطوط لکھ چکاہوں، خطوط میں لکھاکہ بھارت بہانےتلاش کررہاہے، مقبوضہ کشمیرکی آڑمیں بھارت فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کر رہا ہے ایل اوسی پر سیزفائر کی خلاف ورزیاں اور عام شہریوں کونشانہ بنایا جاتا ہے، بھارت کی نیت پر شک ہے،دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

Facebook Comments