جمعہ 17 مئی 2024

بیوی کا غم لے کر شوہر عدالت پہنچ گیا

بیوی کا غم لے کر شوہر عدالت پہنچ گیا

کراچی (دھرتی نیوز) بیوی کا غم لے کر شوہر صارف عدالت پہنچ گیا اور موقف اپنایا کہ بیوی کو جوتا پسند تھا لیکن دکاندار نے خراب جوتا دیدیا جو چند دنوں میں ہی دو حصوں میں تقسیم ہوگیا، عدالت دکاندار کے خلاف کارروائی کرے اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ میں دائر درخواست میں شہری نے موقف اپنایا کہ انہوں نے طارق روڈ سے  1600 روپے میں جوتا خریدا جو بیگم کو پسند تھا، لیکن دکاندار نے خراب جوتا دیدیا جو چند دنوں میں ہی دو ٹکڑوں میں بٹ گیا، جوتا خراب ہونے کا بیگم کو بہت دکھ ہے لیکن جب دکاندار سے بات کی تو اس نے واپس لینے سے انکار کردیا۔ درخواست کا موقف سننے کے بعد عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی اور گواہان کو طلب کرلیا ۔ 

درخواست گزار نے استدعا کی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور ساتھ ہی دکاندار پر بھاری جرمانہ عائدکیا جائے تاکہ آئندہ وہ کسی اور کو خراب مال فراہم نہ کرے۔

Facebook Comments