جمعہ 17 مئی 2024

مرید کے میں خوفناک دھماکہ،بچوں اور خواتین سمیت 24 افراد زخمی

مرید کے میں خوفناک دھماکہ،بچوں اور خواتین سمیت 24 افراد زخمی
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز)لاہور کے مضافاتی علاقہ مرید کے میں سلنڈر دھماکے میں14 بچوں اور 4 خواتین سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ گھر میں سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق مریدکے کے علاقہ منو آباد کے نزدیک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا جس سے 4 خواتین 6 مرد اور 14 بچے زخمی ہوگئے۔

دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور سلنڈر دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی۔

اطلاع ملنے پر پولیس،ایدھی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔

Facebook Comments