جمعہ 17 مئی 2024

30 سکینڈ میں 90 لاکھ کی ڈکیتی،مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل

30 سکینڈ میں 90 لاکھ کی ڈکیتی،مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل
فوٹو : رائٹرز

منڈی بہاؤالدین(دھرتی نیوز)منڈی بہاؤ الدین کےعلاقے غلہ منڈی  میں نجی بینک کے باہر ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کردی اور90لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈی پی او علی رضا کے مطابق فائرنگ سے ايک گارڈ موقع پرجاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی  ہے جس میں ڈاکوؤں کو 30سیکنڈ میں واردات کرکے فرار ہوتے  ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مسلح ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور بینک کے گارڈز سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو  واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

Facebook Comments