جمعہ 17 مئی 2024

بھل صفائی مہم کیلئےنہروں کی بندش کا شیڈول جاری

بھل صفائی مہم کیلئےنہروں کی بندش کا شیڈول جاری

ارسا نے بھل صفائی مہم کیلئے نہروں کی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ارسا کے مطابق پنجاب میں منگلا ڈیم سے منسلک نہریں 26 دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہیں گی۔تربیلا ڈیم سے منسلک نہریں 31 دسمبر سے 30 جنوری تک بند رہیں گی۔

ارسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں سکھر بیراج سے منسلک نہریں 6 سے 20 جنوری تک بند رہیں گی جبکہ کوٹری بیراج سے منسلک نہریں 26 دسمبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گی۔

ارسا نے مزید بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کی نہریں یکم جنوری سے 31 جنوری تک بند رہیں گی۔ ادھر بلوچستان کی نہروں کو اپریل میں بند کیا جائے گا

Facebook Comments