جمعہ 17 مئی 2024

لاہور ہائیکورٹ کے جج کو مبینہ ہراساں کیے جانے کا انکشاف

لاہور ہائیکورٹ کے جج کو مبینہ ہراساں کیے جانے کا انکشاف

لاہور ہائیکورٹ کے جج کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

کالے شیشوں والی سفید رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی نے جج کو گاڑی میں نیو ائیرپورٹ موڑ کے پاس ہراساں کیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج کو ہراساں کرنے کے لیے آنے والے اسکواڈ میں ایلیٹ فورس راولپنڈی کی گاڑی بھی ساتھ تھی۔

جج کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آنے بعد فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments