جمعہ 17 مئی 2024

کراچی: غیرقانونی طور پر پنجروں میں قید 4بندر ضبط

کراچی: غیرقانونی طور پر پنجروں میں قید 4بندر ضبط

کراچی میں ضلعی انتظامیہ نے صدر ایمپریس مارکیٹ پر چھاپے کے دوران غیر قانونی طور پر پنجروں میں قید 4 بندر ضبط کر لیے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے صدر ايمپريس مارکيٹ پر چھاپہ مارا

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضبط شدہ بندروں کو ابتدائی طور پر محکمہ وائلڈ لائف منتقل کیا گیا جنہیں بعد ازاں قدرتی ماحول میں آباد کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کا کہنا تھا کہ سندھ وائلڈ لائف قوانین کے مطابق بندروں کو پنجروں میں رکھناغیر قانونی ہے۔ لائسنس رکھنے والے ہی بندر کو نجی چڑیا گھر میں رکھ سکتے ہیں

Facebook Comments