جمعرات 02 مئی 2024

کراچی سے گلگت تک، موسم کی صورتحال کیا ہے؟ جانیے

کراچی سے گلگت تک، موسم کی صورتحال کیا ہے؟ جانیے

کوئٹہ میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر کے منفی 9 تک پہنچ گیا، جب کہ کراچی میں بھی سرد ہوائیں چلنے سے شہریوں کی قلفی جم گئی۔ اسلام آباد میں مسلسل دوسرے روز بھی درجہ حرارت منفی 2 رہا۔

پنجاب

ملک بھرميں شديد سردی کی لہر جاری ہے۔ استور ميں پارہ منفی 12 اور اسکردو ميں منفی 11 ہوگيا۔ اسلام آباد کا پارہ منفی ايک ڈگری تک گرگيا۔ لاہور کا درجہ حرارت 2 ڈگری تک پہنچ گيا۔ سيالکوٹ، ناروال، اٹک اور جہلم ميں پارہ 1 رہا۔

بلوچستان


کوئٹہ ميں يخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، جہاں سڑکوں پر کھڑا پانی جم کر برف میں تبدیل ہوگیا۔ خون جما دینے والی سرد ہواوں کے مابین زندگی گزارنے والے شہری 21ویں صدی میں بھی گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔ ملک میں سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس پریشر میں کمی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گیس بحران شدید

کاسی روڈ ، شالدرہ، افغان روڈ، سرکی روڈ، سریاب، جناح ٹاون سمیت متعدد علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ شدید سردی ہے گیس پریسر نہ ہونے کے برابر ہے۔ پائپوں میں پانی جمنے سے شہری کوئلے اور لکڑی جلا کر گزارا کرنے پر مجبور ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں گیس پریشر میں کمی کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ وہ سکھ کا سانس لے سکے۔

کراچی

جب کہ کراچی ميں بھی سردی نے شہريوں کی قلفی جما دی ہے۔ صبح صبح موٹر سوار دفاتر جانے والوں کو شديد مشکلات کا سامنا رہا۔ میٹ آفس کے مطابق پیر سے کراچی کے موسم میں شدت کم ہوجائے گی

شمالی علاقہ جات

سياحتی مقام مری میں پارہ منفی 3 تک گرنے سے پانی پائپ لائنوں میں جم گيا۔ آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں ميں برف باری نے دھوم مچا دی۔ گلگت ميں منفی آٹھ ڈگری ريکارڈ کيا گيا۔ اسکردو ميں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ، مظفرآباد میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ، کالام ميں منفی 10 اور ہنزہ میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا۔

Facebook Comments