جمعرات 02 مئی 2024

پنجاب بھر کے اساتذہ کا بنی گالہ کے باہر احتجاج ، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ ، لاٹھی چار ج

پنجاب بھر کے اساتذہ کا بنی گالہ کے باہر احتجاج ، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ ، لاٹھی چار ج
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد (دھرتی نیوز)پنجاب بھر سے اساتذہ بنی گالہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں جن کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کا سہارا لینا شرو ع کر دیاہے ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق پولیس نے وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں جانے والے راستے کو سیل کر یاہے ،پولیس نے اساتذہ کو منشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور اور لاٹھی چارج شروع کر دیاہے جس کے بعد بچوں اور خواتین اساتذہ کی حالت خراب ہو گئی ہے ،احتجاج میں شامل خواتین کو بھی پولیس کی جانب سے تشدد کا نشان بنایا گیاہے ۔پولیس نے کارروائی کے دوران متعدد اساتذہ کو گرفتار بھی کر لیاہے ۔

 اساتذہ کا موقف ہے کہ وہ 2014 میں این ٹی ایس کا امتحان دینے کے بعد کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے اور عبوری حکومت نے ایکٹ پاس کیا اور اب انہیں کہا جا رہاہے کہ وہ دوبارہ پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیں۔

اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ وہ چھ سال سے اپنی خدمات دے رہے ہیں اور اب دوباہ امتحان کا کہا جارہاہے ، انہیں بغیر کیس شرط کے کنٹریکٹ ملازمین سے مستقل کیا جائے ۔

Facebook Comments