جمعرات 02 مئی 2024

چند روز قبل لاپتہ ہونے والی ڈھائی سالہ بچی کی لاش کہاں سے مل گئی؟

چند روز قبل لاپتہ ہونے والی ڈھائی سالہ بچی کی لاش کہاں سے مل گئی؟
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں چند روز قبل لاپتہ ہونے والی ڈھائی سالہ بچی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن سے چند روز قبل ڈھائی سالہ بچی لاپتہ ہوئی تھی۔

بچی کی تلاش کے دوران اس کی لاش گھر کے قریب سے ہی مل گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

بچی کے اندوہناک قتل کی واردات سے نہ صرف اس کے گھر میں کہرام مچ گیا بلکہ علاقہ بھر میں سوگ کی فضا چھاگئی ہے، پولیس نے بچی کے قتل کے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Facebook Comments