جمعرات 02 مئی 2024

کاشف ضمیر کی گرفتاری مہنگی پڑگئی،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون تبدیل

کاشف ضمیر کی گرفتاری مہنگی پڑگئی،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون تبدیل
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز)ترک اداکار انگین آلتان کے پاکستان میں میزبان کاشف ضمیر کی گرفتاری میں متحرک کردار ادا کرنے والے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون کو تبدیل کردیا گیاہے۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترک اداکار انگین آلتان کے پاکستان میں میزبان کاشف ضمیر کی جانب سے نجی ٹی وی کے صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں تھیں جس پر تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے فوری بعد پولیس متحرک ہوئی اور کاشف ضمیر کو اسی رات گرفتار کرلیا،جس کے بعد آج آئی جی آفس کی جانب سے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون بلال قیوم کو تبدیل کردیا گیا،ان کوسینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم ہے اور اس کے خلاف پنجاب کے مخٹلف تھانوں میں 8 مقدمات درج ہیں۔

Facebook Comments