جمعرات 02 مئی 2024

الیکٹرانکس کی دوکان کے باہر بیٹھ کر کارٹون دیکھتے بچے کی ویڈیو وائرل ، سوشل میڈ یا صارفین کو افسردہ کردیا

الیکٹرانکس کی دوکان کے باہر بیٹھ کر کارٹون دیکھتے بچے کی ویڈیو وائرل ، سوشل میڈ یا صارفین کو افسردہ کردیا
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز)الیکٹرانکس کی دوکان کے باہر بیٹھ کر ٹی وی پر کارٹون دیکھتے بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈ یا صارفین کو افسردہ کردیا ۔

مائیکر وبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خرم نامی ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ سرد ی میں ٹھنڈے فرش پر بیٹھ کر الیکٹرانکس کی دوکان کے باہر سے ٹی وی پر کارٹون دیکھ رہا ہے ۔

اس ویڈیو کے ساتھ خرم نے پیغام لکھا کہ آج الیکٹرانکس کی دوکان کے باہر کارٹون دیکھتے ہوے اس بچے کو دیکھ کر اس بات کا یقین ہو گیا کہ محلوں اور جھونپڑیوں میں رہنے والوں کے خواب اور خواہشیں ایک جیسی ہوتی ہیں ،قدرت اس بچے اور اس جیسے ہزاروں بچوں کی حسرتیں اور خواہشیں پوری کرنے کا کوئی وسیلہ بنائے۔


اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین بھی افسردہ ہو گئے ۔

اقصد بھٹی نے کہا مجھے تشویش اس بات کی کہ ایسے بچے معاشرے میں پائے جانے درندوں کے نشانے پر آسانی سے آجاتے۔

Facebook Comments