جمعہ 26 اپریل 2024

چیئرمین نیب سینیٹ پیش نہ ہوئے توان کے وارنٹ جاری کریں گے، سلیم مانڈوی والا

چیئرمین نیب سینیٹ پیش نہ ہوئے توان کے وارنٹ جاری کریں گے، سلیم مانڈوی والا
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کوسینیٹ میں بلانے کے بیان پر قائم ہوں ،چیئرمین نیب پیش نہ ہوئے توان کے وارنٹ جاری کریں گے۔

دھرتی نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ نیب سوسائٹیوں میں بھی چلی گئی ہرکسی کو نوٹس آجاتا ہے،سینٹ الیکشن وقت پرہوں گے کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی ،میں نہیں سمجھتا کہ حکومت اتنے کم وقت میں کچھ کر سکے گی ۔

انہوں نے کہاکہ نیب آرڈیننس میں ترمیم نہ کرناسیاسی جماعتوں کی غلطی ہے،نیب کی وجہ سے لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں ،سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ سب چورڈاکو ہیں توپارلیمنٹ پوری کی پوری گھر چلی جائے،سب چور ڈاکوہیں کہنامناسب نہیں ہر کوئی چور نہیں ہوتا ،ان کاکہناتھا کہ استعفے بھی سیاسی سسٹم کے تحت ہیں ،کوئی استعفے دینا چاہتا ہے تو کوئی غیرجمہوری بات نہیں ،استعفوں کافیصلہ پارٹی قیادت کرے گی ۔

Facebook Comments