منگل 07 مئی 2024

کراچی، پی ٹی آئی کارکنان آپس میں الجھ پڑے

کراچی، پی ٹی آئی کارکنان آپس میں الجھ پڑے

کراچی میں پی ٹی آئی کے دفتر کی افتتاحی تقریب جھگڑے اور ہاتھا پائی کی نذر ہوگئی۔

کراچی کے علاقے مومن آباد میں دفترکی افتتاحی تقريب ميں خرم شيرزمان مہمان خصوصی تھے کہ اس دوران پارٹی کے دو گروپ آمنے سامنے آگئے۔

کراچی میں 14صوبائی نشستوں کی حامل پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے اپنے ہی دفتر کی افتتاحی تقریب میں ہنگامہ مچایا، کارکنان ایک دوسرے کو مارتے رہے۔

کارکنان کے گتھم گتھا ہونے پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان خاموشی سے پروگرام چھوڑ کرروانہ ہوگئے

Facebook Comments