بدہ 08 مئی 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات
فوٹو : رائٹرز

راولپنڈی(دھرتی نیوز) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ کی جی ایچ کیو آمد۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو دورے کےدوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ,ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، سی پیک سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ چینی وزیر دفاع کے دورے سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آہنی بھائیوں کےدرمیان ہر دور میں آزمائی ہوئی دوستی ہے۔

ایپل نے بھارت میں اپنی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی پر پابندی لگادی

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی  سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Facebook Comments