منگل 07 مئی 2024

معروف بزنس مین جاوید آفریدی کے لیے ایک اور بڑا اعزاز

معروف بزنس مین جاوید آفریدی کے لیے ایک اور بڑا اعزاز
فوٹو : رائٹرز

پشاور(دھرتی نیوز ڈیسک)معروف بزنس مین جاوید آفریدی کو فرسٹ سلک روڈ فرینڈشپ کمیٹی کا سفیر مقرر کردیا گیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفرید ی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس اعزاز پر سب سے پہلے میں سلک روڈ فرینڈشپ آرگنائزنگ کمیٹی 2020اور چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،یہ اعزازحاصل کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے ۔

اس موقع پر جاوید آفریدی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافت کے تبادلے اور معاشی معاونت کے لیے سخت محنت کرتے رہیں گے ۔

Facebook Comments