بدہ 08 مئی 2024

وزیراعظم عمران خان کا کراچی کے لوگوں کے لیے خصوصی تحفہ

وزیراعظم عمران خان کا کراچی کے لوگوں کے لیے خصوصی تحفہ
فوٹو : رائٹرز

کراچی(دھرتی نیوز) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے لیے 50فائرٹینڈرز اور 2واٹر باﺅزر کے تحفے کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی وزیربحری امور علی زیدی نے اس تحفے کے متعلق اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ یہ فائر ٹینڈرز 7ہزار لیڈر پانی اور فوم لیجانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو بہت جلد کراچی پہنچ جائیں گے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ 2واٹر باﺅزر بھی بحری جہاز کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ کر دیئے گئے ہیں جن سے فیکٹریوں اور عمارتوں میں لگی آگ کو بروقت بجھانا ممکن ہو سکے گا۔

کراچی کو یہ تحفہ دینے پر ہم وزیراعظم عمران خان کے مشکو رہیں۔کراچی کے لوگ بھی علی زیدی کی اس ٹویٹ پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کر رہے ہیں تاہم اکثر کا کہنا ہے کہ کراچی کا ایک بڑا مسئلہ پانی بھی ہے۔

ٹینکر مافیا سالانہ 30ارب روپے سے زائد کما رہی ہے۔ کراچی والوں کو اس مسئلے سے بھی نجات دلائی جائے۔

Facebook Comments