منگل 07 مئی 2024

پی ڈی ایم میں ضمنی انتخاب لڑنے پر بھی اختلافات سامنے آگئے

پی ڈی ایم میں ضمنی انتخاب لڑنے پر بھی اختلافات سامنے آگئے
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز) اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلافات کی خبریں جنم لینے لگیں، ضمنی انتخاب پر بھی اتفاق نہ ہوسکا۔

دھرتی نیوز کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں، سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ضمنی الیکشن پر اتفاق نہ ہوسکا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن میں حصہ لینےکی حمایت کر دی جبکہ ن لیگ کی قیادت ابھی کوئی فیصلہ نہ کر سکی، ن لیگ کا موقف ہے کہ ابھی پارٹی سے مشاورت کا موقع چاہیےاس کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے جبکہ جے یو آئی ف اور چھوٹی جماعتیں الیکشن لڑنے کی مخالفت کررہی ہیں۔

 کمیٹی کی سفارشات سربراہی اجلاس میں رکھی جائیں گی اورحتمی فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہوگا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی ف کے سینئر رہنما مولانا شیرانی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم پر الزامات لگائے گئے ، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی تحریک ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان سلیکٹڈ ہیں۔

Facebook Comments