منگل 07 مئی 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پنجاب حکومت نے ایوان وزیراعلیٰ کے افسران کا ٹیسٹ کرانے کافیصلہ کر لیا۔

دھرتی نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ رابطے میں رہنے والے وزراء کو بھی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایوان وزیراعلیٰ کے تمام افسران کے بھی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

اُنہوں نے عوام سے اپنی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزرااسد عمر ،فروغ نسیم اور دیگر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔

Facebook Comments