منگل 07 مئی 2024

گھر میں شیر اور چیتے رکھنا مہنگا پڑگیا،محکمہ وائلڈلائف کا بڑا ایکشن

گھر میں شیر اور چیتے رکھنا مہنگا پڑگیا،محکمہ وائلڈلائف کا بڑا ایکشن
فوٹو : رائٹرز

ملتان(دھرتی نیوز) محکمہ وائلڈ لائف  نے ایک گھر پر چھاپے دوران مکان کی بالائی منزل پر پالے گئے 2 شیراور 2 چیتے برآمد کرلیے۔

دھرتی نیوز کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی گئی تھی کہ وہاڑی چوک کے نزدیک ایک گھر کی چھت پر ایک شہری نادر نے دو شیر اور دو چیتے پال رکھے ہیں۔

جس پر محکمہ وائلڈ لائف نے ایکشن لیتے ہوئے  گھر میں رکھے گئے شیر اور چیتے تحویل میں لے لیے ,جب کہ ان کا مالک نادر نامی شخص موقع سے فرار ہوگیا۔

محکمہ وائلڈ لائف اس بات کی تحقیقات کررہا ہے کہ شیر اور چیتے کہاں سے لیے گئے ؟

Facebook Comments