بدہ 08 مئی 2024

“مولانا فضل الرحمان کو سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے” فیاض الحسن چوہان کا مولانا کو مشورہ

“مولانا فضل الرحمان کو سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے” فیاض الحسن چوہان کا مولانا کو مشورہ
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز) صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہ

دھرتی نیوز کےمطابق فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کی جے یو آئی میں اہمیت کو دنیا جانتی ہے، وہ مولانا فضل الرحمان سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ اب پی ڈی ایم کے سربراہ کو سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔

دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا ‏ہے، حقائق چھپ نہیں سکتے، ‏بناوٹ کے اصولوں سے، ‏لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا۔

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ‏پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا۔ جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے گڈا اور گڈی کو استعمال کر رہا ہے، وہ اپنی بھاری قیمت وصول کرنے کے لیے عمران خان کے خلاف سازش کر رہا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیر، فلسطین اور فرقہ واریت بارے پالیسی پر پوری قوم متفق ہے۔ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے۔

Facebook Comments