اتوار 19 مئی 2024

وزیراعظم کا سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کافیصلہ، اجلاس طلب

وزیراعظم کا سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کافیصلہ، اجلاس طلب
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کافیصلہ کیاہے،وزیراعظم نے انسدادسمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا۔

دھرتی نیوز کے مطابق اجلاس کچھ دیرمیں شروع ہوگا،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر عملدرآمدکاجائزہ لیاجائےگا،اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ پر بھی بات ہوگی ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ،معاون خصوصی وقارمسعودودیگر حکام شریک ہوں گے۔

انسداد سمگلنگ اجلاس میں ایف بی آر اور وزارت تجارت کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

Facebook Comments