اتوار 19 مئی 2024

سگی ماں نے اپنی 10 سالہ بچی کو جسم فروشی کے کاروبار میں جھونک دیا پھر گھر والوں کو پتا کس طرح چلا ؟ افسوسناک خبر سامنے آ گئی

سگی ماں نے اپنی 10 سالہ بچی کو جسم فروشی کے کاروبار میں جھونک دیا پھر گھر والوں کو پتا کس طرح چلا ؟ افسوسناک خبر سامنے آ گئی
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز)ماں نے اپنی 12 سالہ بیٹی کو جسم فروشی کے مکروہ کاروبار میں جھونک کر ہر کسی کا سر شرم سے جھکا دیاہے ، بچی جب اپنی دادی کے پاس آئی تو انکشاف ہوا کہ چھوٹی سی زینب اڑھائی ماہ کی حاملہ بھی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق بچی کی ماں کانام نسرین تھا جس کی شادی اکرم نامی شخص سے 20 سال قبل ہوئی تھی ، ا ن کے دو بچے تھے ، بیٹے کا نام علی رضا اور بیٹی کا زینب ہے ۔

گھریلو ناچاکی کے باعث دونوں میں علیحدگی ہو گئی تاہم بچوں کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے دادی نے بچوں کی پرورش کا ذمہ اٹھایا لیکن جب زینب چھ سال کی ہوئی تو بچی کی ماں نسرین آئی اور زینب کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے جبکہ بیٹے علی رضا کو دادی کے پاس ہی چھوڑ گئی ۔

 نسرین نے اپنی بیٹی کو دس سال کی ہونے کے بعد جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ڈال دیا ، وہ اپنی بیٹی کو کبیر والا ، پاکپتن ، لوہاراں والا گیٹ اور لاہور میں لے کر گھومتی رہی ، ان شہروں میں وہ اپنی بیٹی سے مختلف قحبہ خانوں میں جسم فروشی کرواتی رہی ۔

نسرین شراب اور دیگر نشوں کی عادی ہو چکی تھی جسے پورا کرنے کیلئے اس نے اپنی بیٹی کو بھی اس مکروہ دھندے میں جھونک دیا ۔

25 دن قبل بچوں کے والد کا بھی انتقال ہو گیا اس موقع پر جب نسرین اپنی بیٹی زینب کے ہمراہ آخری دیدار کرنے کیلئے آئی تو زینب نے اپنے بھائی کو ایک طرف لے جا کر بتایا کہ اس کی ماں اس کے ساتھ کیا کچھ کرتی ہے ۔ 

بچی نے بتایا کہ جب میرے سامنے مرد آتے ہیں تو میں کانپنے لگ جاتی ہوں اور میرے پیٹ میں شدید درد رہتی ہے ۔

 بچی کا بھائی اور دادی زینب کو اپنے پاس ہی رکھ لیا لیکن وہ بچی مسلسل پیٹ میں درد کی شکایت کرتی رہی جس پر بچی کی پھوپھو اور دادی نے اسے ہسپتال میں چیک کروایا تو انکشاف ہوا کہ بچی تو اڑھائی ماہ کی حاملہ ہے جس کی تصدیق ڈاکٹر کی جانب سے کر دی گئی ہے ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے تاہم خاتون نسرین ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکی ہے ۔

نسرین نے الٹا اب بچوں کی دادی کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں ۔

بچوں کی دادی کا کہناتھا کہ جب نسرین بیٹی کو لے جانے کیلئے آئی تو یہی سوچا تھا کہ ماں ہے ، بچوں کی حفاظت کرے گی ، چلو ماں کے پاس چلی گئی ہے تو کوئی بات نہیں لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ میری بچی کے ساتھ یہ ظلم کرے گی ،جب پتا چلا کہ بچی حاملہ ہے تومیر پاﺅں تلے زمین ہی نکل گئی ۔

بچی نے دادی کو بتایا کہ اسے لینے کیلئے گاڑیاں آتی تھیں ، ماں مجھے مارتی تھی اور کمرے میں بھی بند کر دیتی تھی ۔

Facebook Comments