اتوار 19 مئی 2024

جے یو آئی میں اختلافات پیدا کرانے والے 2 لوگ کون ہیں؟ نام سامنے آگئے

جے یو آئی میں اختلافات پیدا کرانے والے 2 لوگ کون ہیں؟ نام سامنے آگئے
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد (دھرتی نیوز)  جمعیت علماء اسلام ف میں اختلافات دو اہم ترین حکومتی شخصیات نے پیدا کروائے۔

دھرتی نیوز کے مطابق کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے جمعیت علماء اسلام میں اختلافات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ترجمانوں سے آخری میٹنگ میں وزیر اعظم نے جے یو آئی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ذمہ داریاں سونپی تھیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جے یو آئی میں دراڑ پیدا ہونے سے پی ڈی ایم کے جلسوں میں ’جتھے‘ آنے میں بھی کمی ہوگی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں سے آخری میٹنگ میں جے یو آئی ف پر فوکس رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

اس دوران وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا تھا کہ ہمیں پچھلی دفعہ ہی فضل الرحمان پر سیاسی حکمت عملیبنانی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف میں دراڑ سے جتھے لانے کا عمل کمزور ہوگا۔

خیال رہے کہ جمعیت علماء اسلام ف میں اس وقت اختلافات پیدا ہوئے جب حافظ حسین احمد نے بعض ٹی وی انٹرویوز میں پی ڈی ایم کے بیانیے کی مخالفت کی۔

اس کے بعد دو روز قبل جے یو آئی کے بلوچستان سے اہم ترین رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے بھی مولانا فضل الرحمان کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا تھا۔

Facebook Comments