اتوار 19 مئی 2024

لاہور کے گاﺅں میں حکومت نے زبردستی لوگوں کے گھروں کی دیواروں پر رنگ کردیا، لوگوں کے آنسو نکل آئے

لاہور کے گاﺅں میں حکومت نے زبردستی لوگوں کے گھروں کی دیواروں پر رنگ کردیا، لوگوں کے آنسو نکل آئے
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز) لاہور انتظامیہ نے ان دنوں ’سوہنا لاہور‘ کے نام سے ایک پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے جس میں مختلف کچی آبادیوں اور دیہات کے گھروں کو رنگ برنگ پینٹ کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں ایئرپورٹ کے قریب واقع گاﺅں دھیر کے گھروں کو قوس قزح کے رنگوں میں رنگ دیا گیا تاہم گاﺅں کے مکینوں کو لاہور انتظامیہ کا یہ کام ایک آنکھ نہیں بھایا اوروہ اس پر خوش ہونے کی بجائے الٹا دکھی ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گاﺅں دھیر کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ لاہور کمشنر کے حکم پر ان کے گھروں کو عجیب بے تکے رنگوں میں رنگ دیا گیا ہے۔

اگر انتظامیہ ہمارے گاﺅں کو خوبصورت بنانا چاہتی تھی تو کوئی اچھے رنگ استعمال کرتی۔

انہوں نے ایک ایک گھر کوکئی رنگوں میں رنگ دیا ہے جو بہت عجیب لگ رہا ہے۔

بعض لوگوں کا تو کہنا تھا کہ ہمارے گھروں کر پینٹ کرکے گاﺅں کو خوبصورت بنانے کی بجائے ہمیں وہ سہولیات دی جاتیں جو ہمارے پاس نہیں ہیں۔ وہ گھروں کو رنگنے سے کہیں بہتر ہوتا۔

Facebook Comments