جمعہ 03 مئی 2024

آئی سی سی اور کیوی بورڈ بھی فواد عالم کی تعریف کرنے پر مجبور

آئی سی سی اور کیوی بورڈ بھی فواد عالم کی تعریف کرنے پر مجبور

فواد عالم نے ماؤنٹ مانگا نوئی ٹیسٹ میں جس انداز میں بیٹنگ کی، اس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

دوسری اننگز میں فواد عالم جب بیٹنگ کے لیے وکٹ پر آئے تو پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار تھی، انہوں نے پہلے اظہر علی کے ساتھ وکٹ پر کچھ وقت گزار اور پھر محمد رضوان کے ساتھ 165 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

فواد عالم نے 269 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور وہ 396 منٹس پر وکٹ پر موجود رہے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کی پرفارمنس کو جہاں پاکستان میں سراہا جا رہا ہے تو وہیں آئی سی سی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ان کی بیٹنگ کی تعریف کی جا رہی ہے۔

Facebook Comments