جمعہ 26 اپریل 2024

سوات: امیرمقام کے قافلے میں شامل گاڑی کھائی میں گرگئی

سوات: امیرمقام کے قافلے میں شامل گاڑی کھائی میں گرگئی

سوات کے علاقہ مالم جبہ میں مسلم لیگ ن کے رہنماء امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کھائی میں جا گری۔

پولیس کے مطابق قافلے میں شامل اسکواڈ کی گاڑی برف کے باعث پھسل کر کھائی میں گر گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام مالم جبہ سے شانگلہ جا رہے تھے۔

گاڑی کو کھائی سے نکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوچکی ہیں۔ مشینری کے پہنچتے ہی گاڑی نکال لی جائے گی

Facebook Comments