جمعہ 26 اپریل 2024

کے الیکٹرک کے دعوے کے باوجود کراچی کا 90 فیصد علاقہ تاحال بجلی سے محروم

رات گئے پاکستان بھر میں آنے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد اب ملک میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے اور ترجمان کے الیکٹرک نے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی کادعویٰ کیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنےکے دعوے کے باوجود شہر کا 90 فیصد علاقہ اب بھی بجلی سے محروم ہے۔

جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، عباسی شہید اسپتال اور سول اسپتال سمیت کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں بھی بجلی تاحال بحال نہیں ہو سکی ہے جبکہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی جنریٹر چلا کر ضروری امور انجام دیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 14، 16، بفرزون، انچولی، نیا ناظم آباد، ملیر کے بعض علاقوں، سپر ہائی وے کے اطراف، ولیکا اورکے ڈی اے کے چند مقامات پر بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

8 سے زائد گھنٹے گزرنے کے باوجود شہر کا بیشتر علاقہ اب بھی بجلی سے محروم ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Facebook Comments