پیر 20 مئی 2024

پی ڈی ایم آج مالاکنڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پی ڈی ایم

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج مالاکنڈ میں سیاسی قوت کامظاہرہ کرے گی۔

مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ کے ظفر پارک میں آج ہونے والے جلسے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ جلسہ گاہ میں 10 ہراز کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

آج پی ڈی ایم کے تحت ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، (ن) لیگ کے امیر  مقام الگ الگ ریلیوں کی شکل میں مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے ظفرپارک جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

جلسے سے پی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمان، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

Facebook Comments