پیر 20 مئی 2024

”تیاریاں مکمل، 19 جنوری کوالیکشن کمیشن کے سامنے دما دم مست قلندر ہوگا’

الیکشن کمیشن

اسلام آباد(دھرتی نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتجاج کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے دما دم مست قلندر ہو گا، الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ لکھنے کی تیاری کرے۔ مریم نواز احتجاج کی قیادت کریں گی.

مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ شہزاداکبرکوکمیشن نہ ملنےکی تکلیف ہے، وہ کاغذ لہراتے ہیں کیونکہ کمیشن نہیں ملا۔ شہزاد اکبر جواب دیں براڈشیٹ کےساتھ کیوں ملاقاتیں کیں؟ جن کی عزت 50کروڑہو وہ بیرون ملک جاکرکمیشن مانگتےہیں، اپنےالزامات پرآج بھی قائم ہوں، مجھےہتک عزت کانوٹس موصول نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہزاداکبرکسی کی عزت اچھالیں گےتوآپ کی بھی اچھالوں گی۔

 انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نےغیرقانونی فنڈنگ تسلیم کی، الیکشن کمیشن کی کیا مجبوری ہے کہ کیس کا فیصلہ نہیں دیا جارہا ؟ براڈشیٹ کو600کروڑ دیئے گئے لیکن ریکوری صرف زیرو ہوئی، حکومت صفر ریکوری کرنے والی کمپنی کی وکالت کر رہی ہے۔ براڈشیٹ کو دوبارہ کنٹریکٹ دیاجارہاہے، تمام کنٹریکٹ کوپبلک کیا جائے۔

Facebook Comments