جمعہ 26 اپریل 2024

نواب شاہ : دھند کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،3 افراد جاں بحق

دھند

نواب شاہ(دھرتی نیوز)دولت پوربائی پاس پر دھند کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں تین افراد جاں بحق20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق ملک بھر میں شدید دھند کا راج ہے ، دولت پور بائی پاس پرحدنگاہ کم ہونے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Facebook Comments