ھفتہ 27 اپریل 2024

جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز، محمد حفیظ کی شرکت مشکوک

جنوبی افریقا

لاہور(دھرتی نیوز) جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں محمد حفیظ کی شرکت مشکوک ہے،بائیو سیکیورببل کے باعث پلیئرز کو 3 فروری تک رپورٹ کرنا لازمی قراردیدیاگیا،محمد حفیظ اس دوران ٹی ٹین لیگ کھیلنے میں مصرو ف ہونگے۔

دھرتی نیوزکے مطابق قومی کرکٹر محمد حفیظ کاکہناہے کہ ٹی 10 لیگ کھیل کر 7 فروری تک آئسولیشن میں آسکتا ہوں،سینٹرل کنٹریکٹ میں نہیں ،کھیلنے کیلئے منت نہیں کرونگا،ان کاکہناتھا کہ پرفارمر ہوں پرفارمنس بولتی ہے ٹی 10 لیگ ضرور کھیلوں گا،اگرنہ کھلانے کابہانہ ڈھونڈرہے توان کی مرضی ۔

بورڈ ذرائع کے مطابق پی سی بی شعبہ انٹرنیشنل کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیدیاگیا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو سیریز سے دستبردار ہونا پڑے گا،لاہور ٹی ٹین لیگ 28 جنوری سے 6 فروری تک ابوظہبی میں ہوگی ۔

Facebook Comments