ھفتہ 27 اپریل 2024

موٹروے کیس، عابد ملہی اور اس کے ساتھی کے ریمانڈ میں توسیع لیکن عدالت نے پولیس کو کیا حکم دیا؟

عدالت

لاہور(دھرتی نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں ملزم عابد ملہی اور اسکے شریک ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر ملزمان کیخلاف مقدمہ کا چالان ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عابد ملہی اور اسکے شریک ملزم شفقت علی عرف بگا کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ مقدمہ کا چالان مکمل نہیں ہوسکا۔ تفتیشی افسر نے مزید مہلت طلب کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے خلاف چالان تیاری کے مراحل میں ہے لہذا ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

 تفتیشی رپورٹ کے مطابق خاتون سے زیادتی پہلے عابد اور پھر ملزم شفقت نے کی۔ عابد ملہی، شفقت اور اقبال عرف بالا کے ساتھ ملکر دو سالوں سے اکٹھے وارداتیں کرتے رہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت بگا کے جوڈیشل ریمانڈ میں پچیس جنوری تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ کا چالان ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook Comments