ھفتہ 27 اپریل 2024

سعودی عرب اور قطر سے بڑی خوشخبری

سعودی عرب

دوحہ/ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور اتحادی ممالک کے قطر سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد تجارتی سرگرمیاں بھی معمول پر آگئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد تجارتی سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے، قطر کے حمد بندرگاہ سے 27 کنٹینر سعودی شہر دمام پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سمندر کے راستے تجارتی روابط بھی معمول پر آگئے ہیں۔

کنگ عبدالعزیز پورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان ایک بار پھر تجارتی سرگرمیاں معمول پر آگئی ہیں۔

خیال رہے کہ دمام میں کنگ عبدالعزیز پورٹ خلیج عرب میں سعودی عرب کی بڑی بندرگاہ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اتحادی ممالک کے قطر سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سفری پابندیاں بھی ختم ہوچکی ہیں البتہ مملکت سے قطر جانے کے لیے کچھ قوائد وضوابط ہیں۔

قطر جانے کے لیے سعودی شہریوں کو ابشر ویب سائٹ سے اجازت نامہ لینا ہوگا جبکہ غیر ملکیوں کو قطر جانے کے لیے خروج و عودہ ( ایگزٹ ری انٹری) ویزہ درکار ہوگا۔

Facebook Comments