ھفتہ 27 اپریل 2024

پی ڈی ایم پاکستان مخالفت قوتوں کے بیانیے کو ہوا دے رہی ہے، وزیرخارجہ

پی ڈی ایم

اسلام آباد :(دھرتی نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم پاکستان مخالفت قوتوں کےبیانیے کو ہوا دے رہی ہے اور اپنی صفوں میں بڑھتے انتشار کو چھپانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے کی صورتحال اور پی ڈی ایم کے احتجاج پربیان میں کہا ہے کہ پاکستان دنیاکوبھارت کا اصل چہرہ مسلسل دکھا رہا ہے ، 14 نومبر کو ڈوزئیر میں بھارت کی دہشت گردی معاونت کے ناقابل ثبوت دیے، ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ نے ہمارے تحفظات پرمہر تصدیق ثبت کی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی جھوٹی پروپیگنڈا مہم شروع کی ، ارنب گوسوامی کی “چیٹ “منظر عام پر آنے سے پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ، بھارت نےپلوامہ ڈرامہ، سیاسی مقاصد کےحصول کے لیے رچایا اور بی جے پی سرکار نے الیکشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہلی میں غیرذمہ دار حکومت قائم ہے، جو سیاسی مقاصد کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے ، عالمی برادری پر ذمہ داری ہے، وہ بھارت کو خطے میں نقض امن کا ذمےدار ٹھہرائے، دنیا جان چکی بھارت پر ایک فاشسٹ، ہندوتوا حکومت مسلط ہے۔

افغانستان کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان سمیت خطےمیں امن و استحکام چاہتا ہے ، چاہتے ہیں بین الافغان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں ، افغانستان کے اندراور باہر کچھ عناصر اسپائیلر کاکردار ادا کر رہے ہیں ، کراچی میں اسرائیل نامنظور کے بینرز سیاسی مقاصد کیلئے ہیں ، حکومت پالیسی واضح کر چکی ہےتوپھر اسرائیل کوتسلیم کرنے کاسوال ہی نہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں میرے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں اور وزارت خارجہ اس حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف دے چکی ہے ، پھر بینرز لگانے کا مقصد محض سیاست کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

پی ڈی ایم سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنی صفوں میں بڑھتے انتشار کو چھپانا اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کوبچانا چاہتی ہے ، کراچی میں کچھ عناصر احتجاج کیلئے مدرسے کےطلبا کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، ملک کیلئے، ملکی معیشت کیلئے یہ صحیح قدم نہیں ، یقین ہے کراچی کے باشعور شہری ان کی طرف توجہ نہیں دیں گے۔

پیپلز پارٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی، وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے اور پی ڈی ایم کو اپنے مقاصد کےلیےاستعمال کر رہی ہے ، پیپلز پارٹی دو ٹوک فیصلہ سناچکی کہ وہ استعفے نہیں دیں گے ، لانگ مارچ پربھی پیپلز پارٹی گو مگو کی کیفیت میں ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا پی ڈی ایم کابیانیہ پاکستان دشمن قوتوں کے بیانیے سےمطابقت رکھتا ہے، پی ڈی ایم پاکستان مخالفت قوتوں کےبیانیے کو ہوا دے رہی ہے۔

Facebook Comments