پیر 20 مئی 2024

رواں سال گرمیوں میں کتنی لوڈ شیڈنگ ہو گی؟کراچی الیکٹرک نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

خوشخبری

کراچی(دھرتی نیوز)کراچی کو بجلی سپلائی کرنےوالی کمپنی کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) مونس علوی نے بتایا ہے کہ رواں سال گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

اپنے بیان میں مونس علوی نے بتایا کہ بی کیو پی ایس تھری کے پہلے یونٹ کے لئے جنریٹر اور ٹربائن کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،نئے پلانٹ کو گیس کی فراہمی کے لئیے دو کلو میٹر طویل گیس لائن بچھائی جارہی ہے اور امید ہے کہ گرمیوں سے پہلے پلانٹ سے 450 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔کےای کےسی ایف او عامر غازیانی نے بتایا کہ واجبات کی مد میں275ارب روپے وصول کرنے ہیں جبکہ سوئی گیس کو 80 ارب روپے دینے ہیں، وفاق اپنے واجبات پر تو سود وصول کرنا چاہتا ہے، لیکن ہمارے واجبات پر سود ادا کرنے کو تیار نہیں۔مونس علوی نے کہا کہ ملک بھر میں پاور بریک ڈان پر وفاق کی انکوائری کمیٹی کام کر رہی ہے، جب رپورٹ سامنے آئے گی تو پتہ چل جائیگا کہ کے الیکٹرک اس دن کتنی بجلی پیدا کررہی تھی؟ گرمیوں کی آمد سے قبل نیشنل گرڈ سے 1700 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لئے وفاق سے کیا جانے والا معاہدہ اگلے ماہ تک طے ہو جائے گا۔

Facebook Comments