جمعہ 26 اپریل 2024

‘میرے نانا نے مجھے کہا سرکاری نوکری نہ کرنا، اگر کرو گے تو۔۔’ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے دل کی بات کہہ دی

نوکری

اسلام آباد(دھرتی نیوز) سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ مجھے میرے نانا نے منع کیا تھا کہ کبھی زندگی میں سرکاری نوکری نہ کرنا۔ جب میں نے ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ جب بھی سرکاری نوکری کرو گے تو کرپشن کرو گے کیونکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اتنی کم ہوتی ہیں کہ وہ کرپشن کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

دھرتی نیوز کے مطابق شبر زیدی نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جان بوجھ کر کم رکھی گئی ہیں تاکہ کرپشن کو ہوا دی جاسکے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں ٹیکس اکٹھا کرنے کا سرے سے نظام ہی نہیں ، میں نے تجویز دی تھی کہ ایف بی آر کو ختم کر کے سٹیٹ بینک میں ضم کر دیں۔

Facebook Comments