جمعہ 26 اپریل 2024

شاہین شاہ آفریدی چھا گئے

شاہین شاہ آفریدی

کراچی (دھرتی نیوز اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں پروٹیز کی بیٹنگ جاری ہے جس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز بنا لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نےٹ اس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم میدان میں آئے جنہوں نے 30 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی کامیابی دلاتے ہوئے ایڈن مارکرم کو پویلین کی راہ دکھا دی، وہ 16 گیندوں پر 13 رنز بنا کر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

واضح رہے کہ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، یاسر شاہ، حسن علی، نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی قیادت کوینٹن دی کوک کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈین ایلگر، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، ریسی وینڈرڈوسن، ٹیمبا باووما، جارج لینڈے، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی اور اینرچ نورجے شامل ہیں۔

Facebook Comments