ھفتہ 27 اپریل 2024

سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

سعودی شاہی خاندان غمگین، شہزادی طرفہ بنت سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئیں۔

 دھرتی نیوز کے مطابق ایوان شاہی نے غم ناک اطلاع دی ہے کہ شہزادی طرفہ بنت سعود بن عبدالعزیز اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

متوفیہ کی نمازِ جنازہ دارالحکومت ریاض میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی اسی شہر میں ہوگی۔ ایوان شاہی نے مرحومہ کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 13 جنوری کو سعودی شہزادے خالد بن عبداللہ بن عبدالرحمان 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

سعودے شہزادے کی عمر 83 برس تھی، وہ شاہی خاندان کے نایاب گھوڑے رکھنے والے فارم کے مالک تھے۔

سنہ 1980 سے اب تک شہزادہ خالد بن عبد اللہ نے 440 ایسے گھوڑے تیار کیے یا پالے جنہوں نے دوڑ میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ وہ فاتح بھی قرار پائے، اسی طرح اُن کے فارم میں 102 گھوڑے ایسے بھی ہیں جنہیں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر مانا جاتا ہے۔

Facebook Comments