بدہ 15 مئی 2024

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی ریکارڈ 40 منٹ کے اندرمکمل،ویڈیو دیکھیں

ریاض(دھرتی نیوز ڈیسک) خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی ریکارڈ 40 منٹ کے اندرمکمل کرلی گئی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسجد الحرام کی انتظامیہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہارکیا گیا ہے خانہ کعبہ کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رہے گا جس کے لیے متعدد پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بتایا کہ چار اکتوبر2020 سے 23 جنوری 2021 تک 19 لاکھ 34 ہزارافراد عمرہ ادا کرچکے ہیں جبکہ 54 لاکھ 80  ہزار افراد نے نماز ادا کی۔

Facebook Comments