پیر 20 مئی 2024

کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم

ٹیسٹ

کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز تا دم تحریر پاکستان نے88 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے اور اس کے پاس تین وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

آج قومی ٹیم 308 رنز8 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی ہے۔ تینتیس رنز پر چار وکٹوں کے نقصان کے ساتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز اظہر علی اور فواد عالم نے اننگز کو آگے بڑھایا۔

دونوں کے درمیان چورانوے رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔ اظہرعلی نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھی فواد عالم کا بھرپور ساتھ نبھایا ۔ محمد رضوان نے تینتیس رنز کی اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف نے شاندار چونسٹھ رنز بنائے ۔ فواد عالم بھی ایک سو نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کے دونوں اوپنر 15 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ عمران بٹ9، عابدعلی4، بابر اعظم7 اور شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستانی بولرز مہمان ٹیم پرحاوی رہے اور صرف220 رنز ہی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

پہلی اننگز میں ڈین ایلگر 58 رنزکےساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جارج لائنڈ 35 اورکپتان کونٹن ڈی کوک 15 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ فف ڈوپلیسزنے اپنی ٹیم کے اسکور میں 23 رنزکا اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے سپنر یاسر شاہ تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ شاہین آفریدی کے علاوہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ حسن علی کو ملی۔

اس میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کریئر کا آغاز ہوا ہے اور بلے باز عمران بٹ اور سپنر نعمان علی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 14 سال کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے اتری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2007 میں جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

پاکستان کی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، تعمان علی، یاسر شاہ، اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ڈین ایلگر، ایڈن مکرم، راس وین ڈاڈیوسن، فاف ڈو پلسی، ٹیمبا باوما، کوئنٹن ڈی کاک، جارج لد، کاوش ماہراج، کاگیسو ربادا، انریچ نورتہے، اور لونگی گندی شامل ہیں۔

Facebook Comments