بدہ 08 مئی 2024

سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر تشدد کے الزام میں کتنے افراد کو گرفتار کرلیا گیا؟

خواجہ سرا پر تشدد

سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر تشدد کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی گاؤں سیداں والی میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو صدر کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صبا نامی خواجہ سرا کی میڈیکل رپورٹ کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان خواجہ سرا کو ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

خواجہ سرا کے مطابق ملزمان نے تشدد کے بعد اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے تھے۔

Facebook Comments