بدہ 15 مئی 2024

گزشتہ رات خانہ کعبہ پر خوبصورت نظارہ دیکھا گیا

خانہ کعبہ

گزشتہ رات خانہ کعبہ پر خوبصورت منظر دیکھا گیا۔

گزشتہ رات خانہ کعبہ کے  عین اوپر مکمل چاند نمودار ہوا،  رواں سال کے دوران خانہ کعبہ کے اوپرمکمل چاندکا یہ پہلا واقعہ ہے۔

کچھ روز  قبل سعودی اخبار میں کہا گیا تھا کہ   2021 میں 28 جنوری کے روز  یہ پہلی بار ہوگاجب پورا چاند کعبہ کے اوپر ہوگا۔

چاند اور سورج کے عین خانہ کعبہ کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متعین کرنے میں آسانی ہوتی ہے، ماضی میں کعبہ کی سمت کا تعین اسی طرح کیاجاتا تھا۔

Facebook Comments