پیر 20 مئی 2024

ایم این ایز کو ملنے والے پچاس کروڑ کا سینیٹ الیکشن سے کیا تعلق ہے؟ فواد چوہدری نے اپوزیشن کو کھری کھری سناتے ہوئے اصل کہانی کھول دی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا رویہ افسوس ناک ہے،اپوزیشن مذاکرات یا اصلاحات میں سنجیدہ نہیں،اپوزیشن والےاپنے آٹھ ، دس کیسز سے آگے سوچتے ہی نہیں،50کروڑ روپے ایم این ایز کو نہیں حلقے کو دیے جارہے ہیں،دیئے جانے والے ان پیسوں کا سینیٹ الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چوہدری فواد حسین نےمتحدہ اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتےہوئےکہا کہ اپوزیشن صرف نیب قوانین میں ترمیم چاہتی ہے،سینیٹ الیکشن کی ساکھ پر ہمیشہ سوال اٹھتے رہے ہیں،میثاق جمہوریت میں لکھا ہےکہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہونا چاہیے، پہلے یہ خود کہہ رہے تھے کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر ہونا چاہیے ،اپوزیشن مذاکرات یا اصلاحات میں سنجیدہ نہیں،اپوزیشن والے اپنے 8 ، دس کیسز سے آگے سوچتے ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا، کار سوار کی بزرگ خاتون کے ساتھ افسوسناک حرکت، ویڈیو سامنے آگئی

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 50کروڑ روپے ایم این ایز کو نہیں حلقے کو دیے جارہے ہیں،50کروڑ روپے اگلے سال بجٹ کے بعد دیے جائینگے،اس کاسینیٹ الیکشن سے تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کا نظام اتنا تبدیل کردیا گیا کہ ممکن ہی نہ تھا کہ پہلے سال الیکشن کرادیتے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اچھی ہے ،وزرائےاعلیٰ کو چاہیے کہ ان تمام انڈکس کو غور سے پڑھیں،

Facebook Comments