جمعرات 16 مئی 2024

سعودی عرب؛ سفری پابندیوں کے خاتمے کی نئی تاریخ کا اعلان

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سعودی عرب نے سفری پابندیوں کی مدت میں توسیع کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے سفری پابندیوں پر مکمل خاتمے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اب 17 مئی 2021 سے کورونا کی وجہ سے عائد سفری پابندیاں مکمل طور پر اٹھا لی جائیں گی۔

اس سے قبل 31 مارچ سے تمام سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب بڑھتے کیسز کے باعث پابندیوں کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدوں سے سعودی شہریوں کے مملکت سے جانے اور واپس آنے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق 17 مئی سے سفری پابندیاں ختم ہوں گی۔

 گزشتہ روز مہلک وائرس کے 253 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس قبل چند دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 200 کے قریب مریض رپورٹ ہورہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مملکت میں وائرس سے اموات میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادشمار کے تحت گزشتہ روز 3 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

Facebook Comments