جمعہ 17 مئی 2024

لڑکی نے سہیلی کو گولیاں مار کر خودکشی کر لی

خودکشی

فیصل آباد میں لڑکی نے فائرنگ کر کے سہیلی کو قتل کرنے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

دل دہلا دینے والا واقعہ لاہوریاں کے علاقے میں پیش آیا جہاں 22 سالہ شاکرہ نےچھت پھلانگ کر فائرنگ کی اور سہیلی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

فائرنگ سے سہیلی کی بھتیجی زخمی ہوئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملزمہ نے فائرنگ کے بعد خودکشی کی کوشش کی اور زہریلی گولیاں کھا لیں، ساہیانوالا پولیس نےملزمہ کو گرفتار کیا اور طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments